امریکا، روس کیخلاف جنگ کیلئے یوکرین کو ایک ارب ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرے گا | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 2:22 شام
294662 061207 updates
294662 061207 updates

ممکنہ طور پر اس پیکیج کا اعلان پیر کے روز تاہم ابھی تک صدر بائیڈن نے اس پر دستخط نہیں کیے — فوٹو: فائلروس کے خلاف جنگ کیلئے  اگلے امدادی پیکیج کے تحت بائڈن انتظامیہ یوکرین کو  ایک ارب ڈالرز کے  ہتھیار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے دیا جانے والا یہ پیکیج اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہوگا جس میں لانگ رینج اسلحے کیلئے بارود اور 50 مسلح طبی ٹرانسپورٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔خبر کے مطابق ممکنہ طور پر اس پیکیج کا اعلان پیر کے روز متوقع ہے تاہم ابھی تک صدر بائیڈن نے اس پر دستخط نہیں کیے اگر وہ اس پیکیج میں کوئی تبدیلی کیے بغیر دستخط کر دیتے ہیں تو امریکا کی جانب سے روسی حملے کے بعد یوکرین کو دی گئی امداد کا تخمینہ 8.8 ارب ڈالر ہو جائے گا۔روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی امداد کیلئے یہ پیکیج پینٹاگون کے  حالیہ فیصلے کے بعد تیار کیا گیا ہے جس میں یوکرینیوں کو جرمنی میں رامسٹین ائیر بیس کے قریب امریکی فوجی اسپتال میں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ساتھ ہی یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 550 ملین ڈالرز سے زائد پیکیج کی منظوری دی گئی تھی جس میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکیٹ سسٹم (ہیمارس) کیلئے بارود بھی شامل تھا۔مذکورہ ڈیل کے حوالے سے وائیٹ ہاؤس کی جانب سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم خبر کے مطابق مذکورہ پیکیج پریزیڈینشل ڈرا ڈاؤن اتھارٹی (پی ڈی اے) کے تحت جاری کیا جائے گا جس کیلئے صدر جو بائیڈن کو کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds