اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5 سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 6:53 صبح
294606 083935 updates
294606 083935 updates

اسلامک جہاد نے صیہونی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔ فوٹو فائلاسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری (Taysir al-Jabari) کو نشا نہ بنایا گیا۔دوسری جانب اسلامک جہاد نے صیہونی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds