شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گر پڑی، جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 9:05 صبح
294602 103112 updates
294602 103112 updates

وائٹ ہاوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹوامریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے  بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور  4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر پیش آیا۔انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پارک میں موجود ایک بزرگ جوڑا شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا جس سے بزرگ جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ تقریب میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا، اس کے علاوہ 4 زخمی بھی ہوئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds