وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار شدید زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 5 اگست, 2022
Updated 2022/08/05 at 11:14 صبح
294500 015607 updates
294500 015607 updates

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو فائلامریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد  شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ جمعرات کو  پیش آیا جس کی زد میں آکر  دو مرد اور دو خواتین زخمی ہو گئے، چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر آفیسر کے مطابق لافائیٹ اسکوائر 7 ایکڑ پر مشتمل ایک پبلک پارک ہے جہاں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے، آسمانی بجلی ایک درخت پر گری تھی جس کے قریب موجود ان چار افراد کو نقصان پہنچا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds