ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 3 اگست, 2022
Updated 2022/08/03 at 12:02 شام
294205 125340 updates
294205 125340 updates

ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی املاک اور اس کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں/ فائل فوٹوامریکا نے ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی املاک اور اس کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکا مخالف جذبات بڑھ سکتے ہیں جس کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی محتاط رہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حالیہ اطلاعات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دہشتگرد تنظیمیں خطے سمیت دنیا بھر میں امریکی مفادات پر حملوں کی مسلسل منصوبہ بندی کررہی ہیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ اس طرح کے حملوں میں خودکش دھماکے، قتل، بم دھماکے، ہائی جیکنگ اور اغوا کی صورت میں ہوسکتے ہیں لہٰذا امریکی شہری غیر ملکی سفر کے دوران انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے صورتحال سے مکمل باخبر رہیں۔واضح رہے کہ ایمن الظواہری کو اتوار کے روز کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور 71 سالہ مصری ڈاکٹر نے القاعدہ کی سربراہی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سنبھالی۔ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق امریکی صدر جوبائیڈن نے پیر کے روز کی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds