دیا مرزا کی 25 سالہ بھانجی کار حادثے میں ہلاک، اداکارہ غم سے نڈھال | اردو میڈیا

admin
admin 2 اگست, 2022
Updated 2022/08/02 at 8:00 صبح
294038 100935 updates
294038 100935 updates

تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں__فوٹو: انسٹاگراماداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔اداکارہ نے لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔ دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ تانیا کاککڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds