’جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں‘، ودیا اور عرفی رنویر کیلئے بول پڑیں | اردو میڈیا

admin
admin 29 جولائی, 2022
Updated 2022/07/29 at 10:51 صبح
293558 123604 updates
293558 123604 updates

سمجھ نہیں آرہا ایک غیر سرکاری تنظیم کے کہنے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی: ودیابالن/ فائل فوٹوبالی وڈ اداکارائیں ودیا بالن اور عرفی جاوید رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے معاملے پر ساتھی اداکار کے دفاع میں سامنے آگئیں۔بھارت میں رنویر سنگھ پر برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد بے حد تنقید کی جارہی ہے جب کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے اداکار کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔اداکار کی جانب سے تو تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاہم بالی وڈ کی اداکارائیں ان کے حق میں بول پڑی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سےگفتگو میں ودیا بالن نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا ایک غیر سرکاری تنظیم کے کہنے پر رنویر سنگھ  کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کیا ہے  کہ پہلی بار کوئی  آدمی ایسا کررہا ہے؟رپورٹر کی جانب سے ایف آئی آر کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں۔دوسری جانب اپنے بولڈ ڈریس اپ سے مشہور بھارتی شوبز شخصیت عرفی جاوید نے رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ سے خود کو منسوب کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔عرفی جاوید نے کہا کہ لوگوں کو رنویر کو سپورٹ کرنا چاہیے لیکن اس معاملے میں مجھے نہ گھسیٹیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds