ہلیری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کر دی | اردو میڈیا

admin
admin 28 جولائی, 2022
Updated 2022/07/29 at 8:18 صبح
293525 011143 updates
293525 011143 updates

فوٹو: جیونیوز فائلامریکا کی سابق خاتون اول اور سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ۔ کنٹرولر جیونیوز نسیم حیدر کو خصوصی انٹرویو  میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہےکہ بحیثیت ڈاکٹر  انہوں نے آج تک کسی بھی مریض کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بھیجا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ایسا شخص کانگریس کا رکن بنے گا تو یقینی طور پر امریکی عوام کے مفاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ڈاکٹرآصف محمود کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ دوعشروں سے انہیں جانتی ہیں اور امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر آصف کو کامیاب بنائیں جو  وسط مدتی انتخابات میں کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔