جنگ کے دوران یوکرینی صدر کو اہلیہ کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا | اردو میڈیا

admin
admin 28 جولائی, 2022
Updated 2022/07/29 at 8:23 صبح
293519 121334 updates
293519 121334 updates

فوٹو شوٹ میں یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کو اہلیہ کے ہمراہ ٹیبل پر ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔—فوٹو: امریکی فیشن میگزینروس کی جانب سے جاری جنگ کے دوران یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی کو اہلیہ کے ہمراہ امریکی  میگزین کے لیے فوٹ شوٹ کرانے  پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ اولیناکے ہمراہ امریکی فیشن میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرایا۔مشہور امریکی فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر میں یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کو اہلیہ کے ہمراہ ٹیبل پر ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔

اولینا کو یوکرین میں جاری جنگ کو اجاگر کرنے کے لیے تباہ ہونے والے ٹینک اور فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔—فوٹو: امریکی فیشن میگزیناس کے علاوہ فوٹو شوٹ میں اولینا کو یوکرین میں جاری جنگ کو اجاگر کرنے کے لیے تباہ ہونے والے ٹینک اور فوجیوں  کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔امریکی میگزین کی جانب سے  فوٹو شوٹ کو ‘بہادری کی تصویر’قرار دیا گیا۔دوسری جانب فوٹو شوٹ منظر عام پر آنے کے بعد یوکرینی صدر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر ولودو میر زیلینسکی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘ روزانہ یوکرین کے فوجیوں کی بڑی تعداد مر رہی ہے لیکن آؤ  چلو  ہم فوٹو شوٹ کراتے ہیں’۔ صارف نے یوکرینی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘ملک جنگ سے گزر رہا ہے لیکن شاید بیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرانے سے ہماری کوئی مدد ہوسکے’ ۔ایک اور  صارف نے لکھا کہ ‘میں یقین نہیں کر سکتا کہ  روس ملک پر بمباری کر رہا ہے اور زیلینسکی فوٹو شوٹ کرا رہے ہیں،  یہ بہت غیر سنجیدہ رویہ ہے’۔واضح رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔اس دوران کئی افراد مارے گئے جبکہ لاکھوں شہریوں نے نقل مکانی کرلی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے