نور بخاری کا ہمایوں کی عمر سے متعلق بیان، شنیرا اکرم اداکار کی حمایت میں آگئیں | اردو میڈیا

admin
admin 28 جولائی, 2022
Updated 2022/07/28 at 8:48 صبح
293413 104346 updates
293413 104346 updates

میرے تجربے کے مطابق مجھے لگتا ہے کہ زندگی کے دوسرے نصف حصے میں بہت سی ناقابل یقین محبت کی کہانیاں شروع ہوتی ہیں: شنیرا اکرم__فوٹو: فائلپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اداکار ہمایوں سعیدکی حمایت میں سامنے آگئیں۔سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ہمایوں سعید کی نئی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں اور کہا کہ فلم کی ہدایتکاری بہت اچھی ہے لیکن ہمایوں سعید کا کردار مناسب نہیں۔نور بخاری کے مطابق ہمایوں سعید کی عمر میں پیار نہیں ہوتا،انہیں اب میچور کردار ادا کرنے چاہئیں۔سابقہ اداکارہ کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے تو شنیرا اکرم میدان میں آگئیں۔انہوں نے کہا ‘میرے تجربے کے مطابق مجھے لگتا ہے کہ زندگی کے دوسرے نصف حصے میں بہت سی ناقابل یقین محبت کی کہانیاں شروع ہوتی ہیں، بس یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ زندگی کا اسکرپٹ کیسے لکھا جاتا ہے’۔

اسکرین شاٹانہوں نے مزید کہا ‘بہت سارے افراد کو اب تک ان کی سچی محبت نہیں ملی اور وہ تاحال اس کی تلاش میں ہیں، بہت سے لوگ اس دنیا میں ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں، کچھ طلاق یافتہ ہیں اور کچھ کے ہمسفر انتقال کرچکے ہیں’۔

شنیرا اکرم نے مزید لکھا ‘ان افراد کی کہانیوں سے انکاری نہ ہوں، ان کی سچی محبت تلاش کرنے کی اپنی اپنی کہانی ہے’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔