اسپتال میں داخل یاسین ملک کی صحت سے متعلق اہلیہ مشعال کا اہم بیان سامنے آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 27 جولائی, 2022
Updated 2022/07/28 at 8:29 صبح
293387 025238 updates
293387 025238 updates

فوٹو:فائلحریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اہلیہ مشعال ملک کا اہم بیان سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا کہ حریت رہنما کی بھارتی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے۔مشعال نے کہا کہ یاسین ملک اسپتال میں داخل ہیں،ان کی جان خطرےمیں ہے جبکہ انہوں نے  ڈاکٹروں سے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے شوہر کو انسانی حقوق سے محروم کرنے کی بھارتی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں قید میں رکھا گیا ہے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔