پی آئی اے کے طیاروں کے حادثے سے بچنے کا معاملہ، ایرانی حکام نے تحقیقات شروع کر دیں | اردو میڈیا

admin
admin 27 جولائی, 2022
Updated 2022/07/28 at 8:45 صبح
293355 091149 updates
293355 091149 updates

فوٹو:فائلایران کی فضائی حدود میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا حادثے سے بچنے کے معاملے پر ایران نے ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرول کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی طیاروں کے فضا میں ایک دوسرے کے سامنے آنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے نائب سربراہ حسن خوشخو کا کہنا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے واقعے کی دستاویزات حاصل کر رہے ہیں۔مزید تفتیش کے لیے پی آئی اے طیاروں کے پائلٹس سے بھی رپورٹس طلب کی ہیں، تمام دستاویزات ملنے پر معاملے کا جائزہ لے کر حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ کاک پٹ میں نصب تصادم سے بچاؤ کے خود کار نظام سے دونوں پائلٹوں کو راستہ درست کرنے اور طیاروں کے تصادم سے بچنے میں مدد ملی۔واضح رہے کہ اتوار کو ایرانی حدود میں پی آئی اے کے دو طیارے ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر آمنے سامنے آگئے تھے، ایک طیارہ اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھاجبکہ دوسرا دوحہ سے پشاور آرہا تھا۔ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو قریب ہونے کی اطلاع نہیں دی تاہم طیارے میں نصب خود کار سسٹم نے پائلٹ کو الرٹ وارننگ دی تھی۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds