یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت بگڑ گئی | اردو میڈیا

admin
admin 27 جولائی, 2022
Updated 2022/07/27 at 8:45 صبح
293275 111931 updates
293275 111931 updates

56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی__فوٹو: فائلحریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔56  سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں قید میں رکھا گیا ہے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds