خلیل الرحمان قمر یا فردوس جمال! ماہرہ کس کے ساتھ سفر کریں گی؟ | اردو میڈیا

admin
admin 18 جولائی, 2022
Updated 2022/07/18 at 1:28 شام
292114 011045 updates
292114 011045 updates

ماہرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہیں میزبان نے ایک صورتحال بتاتے ہوئے 2 شخصیات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا/ فائل فوٹواداکارہ ماہرہ خان نے تنازعات اور تنقید کے باوجود دوران شو خلیل الرحمان قمر کا انتخاب کرلیا۔ماہرہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہیں میزبان نے ایک صورتحال بتاتے ہوئے 2 شخصیات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا۔میزبان واسع چوہدری کی ماہرہ خان کو دی گئی صورتحال کچھ ایسی تھی کہ آپ موٹر سائیکل چلارہی ہیں اور کسی ایک شخصیت کو پیچھے بٹھاسکتی ہیں لیکن دو لوگ آپ کے سامنے موجود ہیں، خلیل الرحمان قمر اور فردوس جمال، تو آپ کا انتخاب کون ہوگا؟واسع  چوہدری کے بیان پر ماہرہ خان نےخلیل الرحمان قمر کا نام لیا۔یاد رہے کہ ایک شو میں ماہرہ خان کی تصویر دیکھ کر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بھر غم رہے گا کہ ماہرہ نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس ڈرامے میں بطور ہیروئن کردار ادا کیا، یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔فردوس جمال نے 2019 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ ماہرہ خان سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر اداکار کا کہنا تھا ان کی عمر زیادہ ہے، اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا تھا کہ اب کسی کو اچھا لگے یا برا، ماہرہ ہیروئن اسٹف نہیں ہیں جب کہ فردوس جمال نے ماہرہ کو درمیانے درجے کی ماڈل قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت انڈسٹری کے کئی اداکاروں اور فنکاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds