نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت ہے پر اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا: ایران | اردو میڈیا

admin
admin 17 جولائی, 2022
Updated 2022/07/18 at 7:56 صبح
292016 095635 updates
292016 095635 updates

ایران تکنیکی اعتبار سے نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تا حال ہم نے نیوکلیئر بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا،کمال خزاری — فوٹو: فائلایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرکمال خرازی کا کہنا ہےکہ ایران نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تاحال اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ہمیں بم بنانا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہےکہ کچھ ہی دنوں میں 60 فیصد یورینیئم افزودہ کرنےکی ہماری صلاحیت سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہم بہ آسانی 90 فیصد تک یورینیئم  افزودہ کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران تکنیکی اعتبار سے نیوکلیئر بم بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے لیکن تا حال ہم نے ابھی تک نیوکلیئر بم بنانےکا کو ئی فیصلہ نہیں کیا۔عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئےکمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر کبھی بات چیت نہیں کرےگا۔خیال رہے کہ 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکا کے  درمیان 2015 میں طے پانے والا معاہدہ توڑنے کے بعد نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے  دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کی بحالی کے لیے رواں برس مارچ کے مہینے سے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds