ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم | اردو میڈیا

admin
admin 8 جولائی, 2022
Updated 2022/07/08 at 11:18 صبح
291097 121553 updates
291097 121553 updates

کامن ویلتھ گیمز میں مشکل ہو گی کیونکہ ہم رینکنگ میں سب سے نیچے کی ٹیم ہیں: سیگفرائیڈ ایکمین۔ فوٹو جیو نیوزپاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہمارے لیے مشکل ہو گی لیکن ہم سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہو گی کیونکہ کامن ویلتھ گیمز میں اس وقت ہم سب سے کم رینکنگ کی ٹیم ہیں، ہم میدان میں ہر ممکن فائٹ کریں گے لیکن میں حیران کن چیزیں نہیں کر سکتا۔ویزہ مسائل کے باعث تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے قومی ہاکی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے، کامن ویلتھ گیمز میں ہر ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے گی، اسی چیلنج کا ہمیں سامنا ہے لیکن ہم حریف ٹیموں کو چیلنج کریں گے یہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم کامن ویلتھ گیمز میں سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سائنسز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے میرے پاس وقت کم ہے، میں تاخیر سے کیمپ میں پہنچا ہوں لیکن کھلاڑی ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں، کوشش ہو گی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد جو وقت ملے اس سے فائدہ اٹھائیں۔موسم کے فرق کے اثرات کے بارے میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ برمنگھم میں موسم مختلف ہو گا جو کہ ہمارے لیے آئیڈیل نہیں ہے، غیر ملکی ٹیمیں جب یہاں آتی ہیں تو انہیں بھی مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے، کنڈیشنز کا مختلف ہونا کھیل کا حصہ ہے ہمیں ان کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے، ہمیں بس میدان میں اچھا کھیلنا ہے اور اپنا بہترین دینا ہے، موسم کی معذرت پیش نہیں جا سکتی، بس ہمیں میدان میں حریف ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds