ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا انکشاف | اردو میڈیا

admin
admin 7 جولائی, 2022
Updated 2022/07/07 at 1:16 شام
291014 030011 updates
291014 030011 updates

نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم ‘نیورالنک’ کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کو خوش آمدید کہا: دستاویزات__فوٹو فائلامریکی کمپنی اسپیس ایکس اور  ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ہاں گزشتہ برس جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس کی خبریں اب سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق کچھ عدالتی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ ’نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم ‘نیورالنک’ کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کو خوش آمدید کہا’۔یہ انکشاف 6 جولائی کو اس وقت ہوا جب  امریکی ویب سائٹ’بزنس انسائیڈر‘ نے  ایلون مسک کی کچھ عدالتی دستاویزات حاصل کیں جن میں جڑواں بچوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تاکہ بچوں کے ناموں کے ساتھ ان کے والد کا نام جُڑ سکے۔جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 9 بچے ہوگئے ہیں، اس سے قبل ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے ساتھ 5 بچے ہیں جب کہ  گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔