امریکا نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ہانگ کانگ اور اماراتی کمپنیوں پر پابندی لگادی | اردو میڈیا

admin
admin 6 جولائی, 2022
Updated 2022/07/07 at 7:36 صبح
290945 022607 updates
290945 022607 updates

فوٹو:فائلامریکا نے مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم  اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات  کی کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات  اور دیگرکمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر مشرقی ایشیا کو ایرانی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فراہم اور فروخت کرنے میں مدد کے الزام لگاتے ہوئے پابندیاں لگادیں۔رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کیونکہ امریکا 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اس نیٹ ورک نے خلیجی ممالک میں قائم کمپنیوں کو ایرانی کمپنیوں سے مشرقی ایشیا میں لاکھوں ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی فروخت پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنے تمام طریقوں کا استعمال جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے بدھ کے روز لگائی جانے والی پابندیوں میں ایران میں قائم جام پیٹرو کیمیکل کمپنی بھی شامل تھی، جس پر واشنگٹن نے مشرقی ایشیا میں کمپنیوں کو پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کا الزام لگایا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یورپی یونین کی وساطت سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوئے تھے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds