ٹوئٹر نے بھارتی عدالت میں مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 6 جولائی, 2022
Updated 2022/07/07 at 7:19 صبح
290888 040245 updates
290888 040245 updates

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مودی حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ فوٹو فائلمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تنقید کچلنے اور ناجائز پابندیاں لگوانے کیلئے دباؤ ڈالنے پر مودی سرکار کے خلاف مقدمہ کروا دیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مودی حکومت سوشل میڈیا سے مواد ہٹوانے اور  اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر  رہی ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی انفارمیشن منسٹری کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جو کہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومتی مظالم کا پردہ فاش کرنے والے حقائق سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds