لاہور میں پرندے اور برازیل میں غبارے طیاروں کیلئے خطرہ، جہاز حادثے سے بچ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 5 جولائی, 2022
Updated 2022/07/06 at 7:14 صبح
290818 114822 updates
290818 114822 updates

پائلٹ بوئنگ 300-777 کو ائیر پورٹ پر لینڈ کرانے کیلئے فائنل اپروچ پر تھا کہ اچانک گرم ہوا سے اڑایا جانے والا دیو ہیکل غبارہ اور ایک بینر عین لینڈنگ روٹ پر سامنے آگئے— فوٹو: سوشل میڈیاپنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پے در پے واقعات سنگین مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔اسی طرح برازیل میں پائلٹس شوقیہ اور غیر قانونی طور پر اڑائے جانے والے گرم ہوا کے غباروں سے پریشان ہیں۔ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز قطر ائیر ویز کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ قطر ائیر ویز کے پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کا رخ تبدیل کیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی پرواز کو برازیل کے ساؤ پاؤلو گوارولہوس ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔پائلٹ بوئنگ 300-777 کو ائیر پورٹ پر لینڈ کرانے کیلئے فائنل اپروچ پر تھا کہ اچانک گرم ہوا سے اڑایا جانے والا دیو ہیکل غبارہ اور  ایک بینر عین لینڈنگ روٹ پر سامنے آگئے۔

حادثے سے بچنے کیلئے پائلٹ نے فوری طور پر لینڈنگ منسوخ کرتے ہوئے طیارے کا رخ تبدیل کیا— سوشل میڈیاحادثے سے بچنے کیلئے پائلٹ نے فوری طور پر لینڈنگ منسوخ کرتے ہوئے طیارے کا رخ تبدیل کیا۔بعد ازاں یہ پرواز ساؤ  پاؤلو گوارولہوس ہوائی اڈے  پر بحفاظت لینڈ کرگئی۔ساؤ پاؤلو گوارولہوس کے ایک مقامی شخص نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیوقوفوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو ایسا کرتا ہے اور پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔شہری کے مطابق برازیل میں یہ ایک جرم ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ پولیس اس کی روک تھام پر توجہ نہیں دیتی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔