شادی کے پہلے سال شوہر کے گھر سے بھاگنا چاہتی تھی: فرح خان | اردو میڈیا

admin
admin 5 جولائی, 2022
Updated 2022/07/05 at 8:26 صبح
290747 112006 updates
290747 112006 updates

میرے مطابق شادی کرنے کے لیے عمر کو نہیں دیکھنا چاہیے: فلم ساز—فوٹو فائلبالی وڈ کی معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے پہلے سال میں ہی وہ واپس اپنے گھر چلی جانا چاہتی تھیں۔فرح خان کی شادی دسمبر 2004 میں فلم ایڈیٹر شریش کُندر سے ہوئی اور فروری 2008 میں ان کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔حال ہی میں فرح خان نے ٹی وی پروگرام ‘میکا دی ووہٹی’ میں شرکت کی، اس پروگرام میں گلوکار میکا سنگھ کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے کچھ لڑکیوں میں مختلف مقابلے کرائے جاتے ہیں۔شو کے دوران ایک امیدوار نے کہا کہ ‘ والدین چاہتے ہیں میری شادی ہوجائے کیونکہ یہ ہی ٹھیک عمر ہے’، جواب میں فرح خان نے اس خیال کی نفی کی اور کہا کہ ‘میرے مطابق شادی کرنے کے لیے عمر کو نہیں دیکھنا چاہیے’۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ ‘شادی اس وقت کرنی چاہیے جب آپ کو بہترین جیون ساتھی ملے، میرے لیے شادی کا پہلا سال انتہائی مشکل ثابت ہوا تھا، میں واپس اپنے گھر بھاگنا چاہتی تھی’۔فرح خان نے بتایا کہ ‘میرے لیے شادی کے پہلے سال میں ایڈجسٹ کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔