غلافِ کعبہ اس مرتبہ حج کے بجائے کب تبدیل کیا جائیگا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 5 جولائی, 2022
Updated 2022/07/05 at 8:15 صبح
290733 094616 updates
290733 094616 updates

ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں—فوٹو: فائلسعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ  شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ’اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے’۔ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds