اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک،متعدد زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 3 جولائی, 2022
Updated 2022/07/04 at 12:26 شام
290622 025001 updates
290622 025001 updates

فوٹو:رائٹرزاٹلی میں موجود  یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں  برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو  اٹلی میں موجود اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق  تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، تاہم خیال کیا جارہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی تعداد ابھی معلم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے  شاید 15 افراد لاپتہ ہو سکتے ہیں۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds