کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 3 جولائی, 2022
Updated 2022/07/04 at 12:58 شام
290620 015403 updates
290620 015403 updates

فوٹو:سوشل میڈیاڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں اتوار کے روز  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔کوپن ہیگن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

کوپن ہیگن کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ اس حملے کو ابھی دہشت گردی کی کارروائی قرار نہیں دے سکتے۔—فوٹو: رائٹرز پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ اس حملے کو ابھی دہشت گردی کی کارروائی قرار نہیں دے سکتے۔پولیس کے مطابق فیلڈ مال میں فائرنگ کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر مال میں موجود تمام افراد باہر کی جانب بھاگے اورہر طرف افراتفری مچ گئی۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds