ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا طریقہ بتادیا | اردو میڈیا

admin
admin 2 جولائی, 2022
Updated 2022/07/02 at 9:11 صبح
290451 103154 updates
290451 103154 updates

ایک اور پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا—فوٹو فائلعالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئے دن اپنے کسی بیان یا تصویر کے باعث وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر صارف ان سے متعلق ہی بات کررہا ہوتا ہے۔کچھ روز قبل ماہرہ خان کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز بنائی گئیں، ماہرہ ان دنوں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق بات کی۔ماہرہ نے جواب انگریزی میں دیا لیکن اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تاہم اب ایک اور پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو’۔واضح رہے کہ ماہرہ اور فہد کی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ 9 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds