گندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی: صبا قمر | اردو میڈیا

admin
admin 1 جولائی, 2022
Updated 2022/07/01 at 1:21 شام
290369 015926 updates
290369 015926 updates

یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو: اداکارہ کی گفتگو/ فائل فوٹوپاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی ہے۔حال ہی میں نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی عادتوں سے متعلق بھی بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ’ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متلعق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی‘ ۔انہوں نے کہا کہ’ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن گندگی پر کمپرومائز نہیں کروں گی ‘۔صباقمر کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ   اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں‘۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds