کراچی سے ٹیکس وصولی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے | اردو میڈیا

admin
admin 30 جون, 2022
Updated 2022/07/01 at 9:05 صبح
290320 114812 updates
290320 114812 updates

وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف 1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا: ایف بی آر— فوٹو:فائلکراچی سے جولائی 2021 سے جون 2022 تک ٹیکس وصولی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے، لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) کراچی نے ٹیکس وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ، گذشتہ سال کےمقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف  1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایل ٹی او کراچی کی جانب سے وفاقی حکومت کے ہدف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کر لیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔