جوہری معاہدے سے متعلق ایران، امریکا مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے | اردو میڈیا

admin
admin 30 جون, 2022
Updated 2022/06/30 at 5:07 شام
290301 090230 updates
290301 090230 updates

حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ایران- فوٹو: فائلقطر کے دارالحکومت دوحہ میں یورپی یونین کی وساطت سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے  2 روزہ بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئے۔مذاکرات کے اختتام پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے قطری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط اور  پائیدار معاہدے کیلئے  سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے اندازے کے مطابق دوحہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور  جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے۔ یاد رہے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کے باعث رواں برس مارچ سے تعطل کا شکار تھے جن میں حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی وساطت سے پیش رفت ہوئی ہے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds