احمد شہزاد کے الزامات پر چیئرمین پی سی بی کا بیان سامنے آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 30 جون, 2022
Updated 2022/06/30 at 12:50 شام
290260 025627 updates
290260 025627 updates

میں احمد شہزاد کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا سکور کریں پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے: رمیز راجہ—فوٹو فائلپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اوپنگ بیٹر احمد شہزاد کی جانب سے ہیڈ کوچ وقار یونس پر لگائے گئے الزامات  پر شدید ردعمل دیا ہے۔بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے احمد شہزاد کے بیان کو مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘ جب آپ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو  اس وقت آپ کے صبر اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے’۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ‘میں احمد شہزاد کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا اسکور کریں پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے’۔رمیز راجہ نے بیٹر شان مسعود کی مثال دی اور کہا  کہ’ شان مسعود کو دیکھیں، انہوں نے خود پر محنت کی اور بہترین رنز بناکر اپنی جگہ قومی ٹیم میں بنائی’۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا تھا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds