امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا | اردو میڈیا

admin
admin 29 جون, 2022
Updated 2022/06/30 at 9:47 صبح
290206 034320 updates
290206 034320 updates

فوٹو:رائٹرزامریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔تاہم بدھ کے روز امریکی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی۔گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ  عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے تھے ۔اطلاعات کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔