سلمان خان کے بعد بالی وڈ اداکارہ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول | اردو میڈیا

admin
admin 29 جون, 2022
Updated 2022/06/29 at 6:57 شام
290189 104901 updates
290189 104901 updates

فوٹو:فائلبالی وڈسپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب اداکارہ سوارا بھاسکر کو ان کی رہائش گاہ پر گمنام خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ  سوارا بھاسکر کو بدھ کے روز ممبئی میں واقع  ان کی رہائش گاہ پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سوارا بھاسکر نے  پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔حکام کے مطابق سوارا کو موصول ہونے والا خط ہندی زبان میں لکھا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جان سے مارنے کی  براہ راست  دھمکی دینے کے ساتھ گالیاں بھی لکھیں ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ  خط میں ذکر کیا گیا کہ ملک کے نوجوان سابق بھارتی سیاستدان ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے جبکہ آخر میں ‘اس ملک کے نوجوان’ کے نام سے دستخط کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سوارا بھاسکر سماجی و سیاسی مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔  انہوں نے2017 میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ویر ساورکر نے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور جیل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ ویر ساورکر ایک بھارتی سیاست دان اور مصنف تھے۔ انہوں نے 1922 میں  قید کے دوران  ہندو قوم پرست سیاسی نظریہ ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی رواں ماہ دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds