چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ چِڑ گئے | اردو میڈیا

admin
admin 29 جون, 2022
Updated 2022/06/29 at 3:49 شام
290177 074030 updates
290177 074030 updates

صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا وہ اسٹمپ پیپر پر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے— فوٹو: فائلچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ چِڑ گئے۔صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا اسٹمپ پیپر  پر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی میں تبدیلی روایت رہی ہے لیکن ایسا کوئی قانون نہیں۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اتنے پنگے لے لیے ہیں کہ میری کمنٹری توگئی۔انہوں نے کہاکہ میرے جانے کی بار بار ہیڈ لائنز  بنائی جاتی ہیں، کرکٹ فاؤنڈیشن پر بات نہیں کی جاتی سب کی توجہ اس پر ہے کہ عمران خان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں، چیئرمین کی چھٹی ہو رہی ہے یا نہیں۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds