بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگ لی | اردو میڈیا

admin
admin 29 جون, 2022
Updated 2022/06/29 at 9:03 صبح
290121 104002 updates
290121 104002 updates

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق دیے گئے بیان پر ان سے معافی مانگ لی۔کچھ روز قبل بہروز سبزواری اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق کہا کہ ‘اگر وہ مصنف نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے’۔تاہم اب اداکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگی ہے۔بہروز سبزواری کے مطابق یہ بات انہوں نے مذاقاً کی تھی، اگر خلیل الرحمٰن کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ذاتی طور پر ان سے معافی مانگتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ خلیل الرحمٰن قمر  جیسا رائٹر ہمارے پاس ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میرے دل میں ان کی بہت قدر ہے، اللہ جانتا ہے کہ میں نے وہ مذاق میں کہا تھا’۔بہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری اس بات سے ان کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر ان کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں ‘۔سینئر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ’خلیل الرحمٰن اتنے بے باک ہیں صرف اسی وجہ سے میں نے یہ بات کی تھی، مجھے امید ہے کہ خلیل بھائی میری بات کو در گزر کریں گے’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔