عالیہ اور رنبیر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع | اردو میڈیا

admin
admin 27 جون, 2022
Updated 2022/06/27 at 7:13 صبح
289907 105854 updates
289907 105854 updates

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی/ فوٹو: انسٹاگرامبالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی جب کہ مانیٹر کی اسکرین پر ایموجی لگایا گیا تھا، عالیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہمارا بچہ جلد آرہا ہے’۔کیا عالیہ واقعی امید سے ہیں؟بھارتی میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں تاہم کچھ صارفین اس بات کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ کہیں یہ پوسٹ عالیہ نے رنبیر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے تو نہیں کی؟اسی حوالے سے بھارتی آر جے اور اداکارہ روہینی نے اپنی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘اگر یہ حرکت نئی فلم کی پروموشن کے لیے ہوئی تو مجھے کافی مایوسی ہوگی، ان دنوں کسی بات پر یقین نہیں آرہا اور یہ دونوں مجھے بہت پیارے ہیں’۔دوسری جانب بھارتی صحافی سریدھر مراتی نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور عالیہ رنبیر کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔

فوٹو: اسکرین گریبواضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں  شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔