ابرار الحق نے ’نچ پنجابن‘ چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا | اردو میڈیا

admin
admin 27 جون, 2022
Updated 2022/06/27 at 8:22 صبح
289905 103219 updates
289905 103219 updates

سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کوخبردارکیاتھاکہ انہوں نے اپنا گانا’نچ پنجابن’ کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا—فوٹو فائلگلوکار ابرارالحق نےاپنے گانے’نچ پنجابن’ کے غلط استعمال پربرطانیہ میں بھارتی کمپنی مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کو خبردار کیا تھا کہ انہوں نے اپنا گانا’نچ پنجابن’ کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا۔ابرار الحق نے کہا تھا کہ  وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ان کا چھٹا گانا کاپی کیا جارہاہے جو قابل قبول نہیں اور اب گلوکار نے بھارتی کمپنی کو لیگل نوٹس بھیج دیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ گلوکار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے کمپنی مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے‘۔ابرار الحق نے بتایا کہ  وہ اپنے مداحوں سمیت سب کو کیس کے حوالے سے آگاہ رکھیں گے۔خیال رہے کہ بالی وڈ کے ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کی  فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں پاکستانی گانے ’نچ پنجابن‘ کو بغیر اجازت شامل کیا گیا تھا جس کے خلاف  ابرار الحق نے آواز اٹھائی تو کرن جوہر نے انہیں کریڈٹ دے دیا۔بعدازاں گلوکار نے قانونی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds