بُل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 26 جون, 2022
Updated 2022/06/27 at 7:02 صبح
289875 014302 updates
289875 014302 updates

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے کم از کم4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔—فوٹو:اسکرین گریبجنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے کم از کم4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقع وسطی کولمبیا  کے قصبے ال اسپائنل میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں بل فائٹنگ کے دوران لکڑی کا اسٹینڈ  تماشائیوں پر گرگیا۔رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی نہیں ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds