اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے، امریکی سپریم کورٹ | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 5:54 شام
289597 094052 updates
289597 094052 updates

امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام میں جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔—فوٹو:فائلامریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ  رکھ کر  عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے درمیان اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے مطابق امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا امریکا میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 2 واقعات ہوئے تھے جس کے باعث اسلحہ رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جوبائیڈن  نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے سمیت عوام میں جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort