اقوام متحدہ کا ممالک سے انٹرنیٹ کی بندش نہ کرنے کا مطالبہ | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 3:47 شام
289571 074226 updates
289571 074226 updates

انسانی حقوق کمیشن نے اس بارے میں رپورٹ جاری کی / فائل فوٹواقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ممالک سے انٹرنیٹ سروس کی بندش یا اس میں مداخلت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے باعث سنگین اور خطرناک نتائج کا سامنا ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک نئی رپورٹ میں کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے لاکھوں افراد کی زندگیوں اور انسانی حقوق پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بندش کے نتیجے میں اسپتال ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے رابطہ نہیں کرپاتے، ووٹرز امیدواروں کے بارے میں جاننے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور پرامن مظاہرین کسی پرتشدد حملے پر مدد کے لیے کال نہیں کرپاتے۔رپورٹ کے مطابق یہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکشنز سروسز کی بندش کے محض چند اثرات ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باشلیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی بندش اس وقت ہورہی ہے جب بیشتر انسانی حقوق کے لیے ڈیجیٹل دنیا ضروری بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو بند کرنے سے مالی اور انسانی حقوق دونوں کے حوالے سے ناقابل اندازہ نقصان ہوتا ہے۔انسانی حقوق کمیشن کی عہدیدار پیگی ہکس نے کہا کہ پہلی بار انٹرنیٹ کی بندش عالمی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب مصر کے تحریر اسکوائر میں احتجاج کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے ہم نے یہ رجحان دنیا بھر میں دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر اس طرح کی بندش کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، جیسے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی، گرفتاریاں یا قتل۔انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کا ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ اس طرح کی بندش کا مطلب یہ ہے کہ آپ انسانی حقوق کے حوالے سے فکرمند ہونا شروع ہوجائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 سے 2021 کے دوران 74 ممالک میں انٹرنیٹ کی بندش کے 931 واقعات ریکارڈ ہوئے، کئی جگہ تو انٹرنیٹ تک رسائی کو بار بار روکا گیا یا بہت طویل وقت تک بند رکھا گیا۔پیگی پکس نے زور دیا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے تفصیلات اکٹھا کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ کئی بار اہم آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی کو بلاک کردیا جاتا ہے یا موبائل سروسز کو محدود کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بندش جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort