شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 3:16 شام
289567 071732 updates
289567 071732 updates

یہ پورٹریٹ ایک میوزیم میں عوام کے لیے رکھا گیا ہے / فوٹو بشکریہ جیمی کوریتھبرطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری کردیا گیا ہے۔ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کا یہ پورٹریٹ ایوارڈ یافتہ برطانوی آرٹسٹ جیمی کوریتھ نے تیار کیا جسےکیمبرج یونیورسٹی کے فٹز ولیم میوزیم میں عوام کے لیے رکھا گیا ہے۔یہ آرٹ ورک کیمبرج شائر رائل پورٹریٹ فنڈ نے کیمبرج شائر کے رہائشیوں کے لیے تحفے کے طور پر تیار کروایا ہے۔جیمی کوریتھ نے بتایا کہ اس پورٹریٹ کو تیار کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔عوام کے لیے پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پر شاہی جوڑے نے جیمی کوریتھ سے ملاقات بھی کی۔کیمبرج شائع رائل پورٹریٹ فنڈ کی جانب سے اس پینٹنگ کو استعمال کرکے بچوں اور نوجوانوں میں فنون لطیفہ کے بارے میں حوصلہ افزائی کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کا آفیشل پورٹریٹ 2014 میں تیار ہوا تھا مگر اس جوڑے کا کوئی آفیشل پورٹریٹ اب تک تیار نہیں ہوا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort