پاکستان کو ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولی موصول | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 3:19 شام
289566 071004 updates
289566 071004 updates

چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز پر صرف ایک بولی موصول ہوئی اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے— فوٹو: فائلپاکستان کو جولائی میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)  کے چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز  پر صرف ایک بولی موصول ہو ئی  اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے۔اب پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کا بورڈ فیصلہ کرے گا کہ یہ مہنگی ترین بولی والا ایل این جی کارگو بھی خریدنا ہے یا نہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جولائی میں چار اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے   ٹینڈر جاری کیے تھے اور عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی تھیں۔ٹینڈرز 3 سے چار جولائی، 8 سے  9 جولائی،  25سے 26جولائی اور  30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے تھے تاہم کمپنی کو  30 سے  31 جولائی کی سپلائی کیلئے صرف ایک بولی موصول ہوئی جو  قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort