آج کل لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے شادی کیلئے زیادہ بے تاب ہیں: انیل کپور | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 11:37 صبح
289540 023449 updates
289540 023449 updates

آج کل کے لڑکے شادی کے لیے زیادہ بے تاب ہیں جب کہ لڑکیوں کی طرف سے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا: انیل کپور__فوٹو: فائلبالی وڈ اداکار  انیل کپور نے آج کل کی شادیوں اور لڑکے لڑکیوں کے مزاج سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، ایک انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شادی سمیت اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔اداکار نے کہا کہ ‘آج کل کے لڑکے شادی کے لیے زیادہ بے تاب ہیں جب کہ لڑکیوں کی طرف سے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا، لڑکیاں کہتی ہیں کہ وقت ہوگا تو کرلیں گے’۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ ‘آج کل خواتین زیادہ سمجھدار اور بااختیار ہیں، وہ اسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں لیتیں، میری دونوں بیٹیوں کا یہ خیال تھا کہ ہمیں شادیاں کرنی ہیں اور بچوں کی بھی خواہش ہے لیکن یہ سب اپنے وقت پر ہی کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا’۔دوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے کئی فلمیں دوستوں کی مدد کے لیے کردیں، بعد میں مجھے خود سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا، مختلف وجوہات  تھیں لیکن میں نے فلمیں بس کردیں’۔واضح رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو 24 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort