عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں | اردو میڈیا

admin
admin 23 جون, 2022
Updated 2022/06/23 at 6:49 صبح
289507 094934 updates
289507 094934 updates

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ڈھائی فیصد کم ہوکر111 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر آگئی—فوٹو فائلعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت  3 فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اس کے علاوہ  برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ڈھائی فیصد کم ہوکر111 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔امریکا میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort