میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور اداکارہ جیری ہال میں علیحدگی کا امکان | اردو میڈیا

admin
admin 22 جون, 2022
Updated 2022/06/22 at 8:32 شام
289486 122700 updates
289486 122700 updates

 

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور امریکی اداکارہ جیری ہال کے درمیان علیحدگی کا امکان ہے۔—فوٹو: رائٹرزمیڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور امریکی اداکارہ جیری ہال کے درمیان علیحدگی کا امکان ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روپرٹ مرڈوک نے مارچ 2016 میں وسطی لندن میں  تقریب میں امریکی اداکارہ و ماڈل جیرل ہال سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان طلاق ہونے جارہی ہے۔دوسری جانب مرڈوک کے ترجمان برائس ٹام نے اس خبر  پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جیری کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔اطلاعات کے مطابق جوڑے کی6 سالہ شادی کا خاتمہ ہوا تو یہ 91 سالہ  روپرٹ مرڈوک کی ختم ہونے والی چوتھی شادی ہوگی۔مرڈوک، جن کی اثاثوں کی مالیت 14.5 بلین پاؤنڈز ہے کے چھ بچے ہیں جبکہ جیری سے ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔مرڈوک اور ہال کی طلاق کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں کہ آیا شادی سے قبل ان دونوں کے درمیان کسی قسم کا معاہدہ طے پایا تھا یا نہیں۔واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort