عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد تک کی بڑی کمی | اردو میڈیا

admin
admin 22 جون, 2022
Updated 2022/06/22 at 2:35 شام
289452 063446 updates
289452 063446 updates

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی— فوٹو: فائلامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔بدھ کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 4 فیصد یعنی 4.62 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 110.03 ڈالر ہوگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 4.5 فیصد یعنی 4.96 ڈالر کم ہوکر 104.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔امریکا میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort