روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ ڈپازٹرز کس ملک میں مقیم پاکستانی ہیں؟ | اردو میڈیا

admin
admin 22 جون, 2022
Updated 2022/06/22 at 2:17 شام
289449 061451 updates
289449 061451 updates

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے— فوٹو: فائلاسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر صارفین کے اعتماد سے متعلق سروے کیا۔ سروے میں 116 ملکوں کے 10 ہزار افراد سے رائے طلب کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 9 ہزار 777  افراد نے رائے دی، سروے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی وجہ پوچھی گئی۔سروے کے مطابق 70 فیصد لوگ اہل خانہ کی سپورٹ کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں، سروے میں شامل 11 فیصد شرکاء  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 22  فیصد شرکاء روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 36 فیصد ڈپازٹرز سعودی عرب سے ہیں جبکہ 23 فیصد ڈپازٹرز متحدہ عرب امارات سے ہیں۔اس کے علاوہ یورپی یونین اور  برطانیہ سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 10 فیصد ڈپازٹرز ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort