برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی | اردو میڈیا

admin
admin 22 جون, 2022
Updated 2022/06/22 at 1:26 شام
289435 033834 updates
289435 033834 updates

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح جی سیون ممالک میں سب سے زیادہ ہے / اے ایف پی فوٹواشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔برطانیہ میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ ہوئی جو مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔برطانیہ میں مہنگائی کی شرح  اس وقت جی سیون ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان زیادہ ہے جبکہ اکتوبر میں یہ 11 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔وزیر خزانہ رشی سونک کے مطابق برطانوی حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ دنوں شرح سود میں بھی اضافہ کیا تھا۔مئی 2022 میں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort