ٹرینوں کے کرایوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ | اردو میڈیا

admin
admin 21 جون, 2022
Updated 2022/06/21 at 8:59 صبح
289286 092740 updates
289286 092740 updates

مسافر ٹرنیوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا: نوٹیفکیشن جاری__فوٹو فائلایک ہفتے میں ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافرٹرنیوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےباعث ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا تھا۔کس ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگیا؟پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اور  اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہے۔اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort