امریکا کا ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع پر غور | اردو میڈیا

admin
admin 20 جون, 2022
Updated 2022/06/21 at 8:32 صبح
289265 015040 updates
289265 015040 updates

امریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے—فوٹو:فائلامریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں بعض طالبان اہلکاروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز طالبان اہلکاروں کیلئے سفری پابندیوں میں دیا گئے استثنیٰ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ سابق ڈونلڈ  ٹرمپ کے دور دیے گئے استشنیٰ میں توسیع کی جائے جس سے افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت کے بعض عہدیداروں کو بیرون ملک سفر جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ 20 سال میں طاقت کے استعمال کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا،عالمی برادری اس معاملے کو سمجھے تاکہ مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کیا جا سکے۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے