بھارتی شہری پیدل حج کے سفر پر نکل پڑا | اردو میڈیا

admin
admin 18 جون, 2022
Updated 2022/06/18 at 9:23 صبح
288946 112750 updates
288946 112750 updates

شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو اس مقدس سفر پر 2 جون کو گھر سے نکلا—فوٹو: انسٹاگرامبھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شہاب رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے پیدل ہی نکل پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو  اس مقدس سفر پر 2 جون کو گھر سے نکلا، بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں اسے 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔شہاب نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا ہدف 25 کلومیٹر روزانہ پیدل چلنا ہے، گھر سے نکلنے سے قبل انہوں نے اشیائے ضروریہ اپنے ساتھ رکھیں جن میں چند کپڑے، چھتری اور بیڈ شیٹ شامل ہے۔شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے‘۔بھارتی نوجوان  ریاست کرناٹک، مدھیا پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، راجستھان سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق شہاب نے 6 ممالک کا سفر پیدل کرنے کا عہد کیا ہے تاہم مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے بھارت ، ایران، عراق، پاکستان اور کویت کی سڑکوں سے گزرنا پڑے گا۔شہاب کی کچھ تصاویر دیکھیں:

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے