عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی | اردو میڈیا

admin
admin 17 جون, 2022
Updated 2022/06/18 at 7:17 صبح
288913 105304 updates
288913 105304 updates

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون یعنی آج عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا— فوٹو: فائللندن: عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون یعنی آج عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔کاروبار کے دوران برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے